ڈیموکریٹس اٹارنی جنرل سمیت دیگر مشیروں پر جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 3 مارچ 2017 19:19

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مخالفین ڈیموکریٹس اٹارنی جنرل سمیت دیگر مشیروں پر جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں اور ڈیموکریٹس کی اب حقائق پر بھی گرفت نہیں رہی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ا ٹارنی جنرل جیف سیشنز اور دیگر مشیروں کے روسی حکام سے رابطوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر دیے گئے ہیں جو کہ مکمل طور پر شیطانی کام ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جیف سیشنز ایک ایماندار شخص ہیں ۔ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ جیف سیشنز اپنی تقرری کی توثیق کے لئے ہونے والی سماعت میں امریکہ میں روسی سفیر سے اپنے حالیہ رابطوں کا انکشاف کرنے میں ناکام رہے ۔ انہیں اس بارے میں درست جواب دینا چاہیئے تھا ۔ تاہم انہوں نے دانستہ طور پر ایسا نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :