نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام مقتدرہ سے تحریری معاہدہ

عظیم کتب سیریز کی پانچویں کتاب ’’معاہدہٴ عمرانی‘‘ کے نام سے منصہ شہود پر آ گئی

جمعہ 3 مارچ 2017 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ادارہٴ فروغِ قومی زبان (مقتدرہ) سے ایک تحریری معاہدے کے تحت عظیم کتب سیریز کی پانچویں کتاب ’’معاہدہٴ عمرانی‘‘ کے نام سے منصہ شہود پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

242صفحات کی سترھویں صدی کے نامور مصنف ژاں ژاک رُو سو کی ڈاکٹر محمود حسین کے اردو ترجمے کے ساتھ شائع ہونے والی اس کتاب کی قیمت 160 روپے ہے، جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکائونٹ پر صرف 72روپے میں ملک بھر میں این بی ایف کی کسی بھی بُک شاپ سے خرید سکتے ہیں۔

اس کتاب کو بشریات کی پہلی نظری فلسفیانہ اصولوں کی با ضابطہ کتاب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ بالخصوص سیاسیات کے طلبہ کے لیے اور بالعموم تمام قارئین کے لیے یہ کتاب بہت اہمیت رکھتی ہے۔