بیلجیئم کے میجر جنرل جین پال ڈیکو نیک مالی میں اقوام متحدہ کے ا من مشن کی فوج کے سربراہ مقرر

جمعہ 3 مارچ 2017 17:25

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مالی میں امن قا ئم کرنے کے خطرناک ترین مشن کی امن فوج کا سربراہ بیلجیئم کے میجر جنرل جین پال ڈیکو نیک کو مقرر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے جمعہ کو اقوام متحدہ کے حوالہ سے بتایا کہ میجر جنرل جین پال ڈیکو نیک کو ڈنمارک کے میجر جنرل مائیکل لوسے گارڈ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو اقوام متحدہ کی مالی میں امن قائم کرنے والی فوج کے ایک سال تک سر براہ رہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مالی میں امن قائم کرنے والی اقوام متحدہ کی امن فوج کا مشن 13000 فوجیوں پر مشتمل ہے اور 2013 ء میں اس مشن کے قیام سے لے کر اب تک مالی میں 100 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :