کوہاٹ میں دافعہ 144کے تحت مچھلیوں کے غیر قانونی شکاراورکشتی رانی پر60دن کے لئے پابندی

ہفتہ 4 مارچ 2017 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اکمل خان خٹک نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع کی حدود میں واقع دریاؤں اور ڈیموں میں تیرنے، مچھلیوں کے غیر قانونی شکار اور کشتی رانی اور دریاؤں /ڈیموں کے ساتھ فوٹوگرافی/ویڈیو بنانے پرفوری طورپر عرصہ 60دن کے لئے پابند ی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس امر کا اعلان یہاں سرکاری طور پر کیا گیا۔