گرامین بینک نے چین میں انسداد غربت بین الاقوامی تعاون کے منصو بے کا آغاز کر دیا ،گرامین بینک کے بانی محمد یونس نے منصوبے پر دستخط

جمعہ 3 مارچ 2017 17:16

بیجنگ / حہ نان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) گرامین بینک نے چین میں انسداد غربت کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کے منصو بے کا آغاز کر دیا ،گرامین بینک کے بانی محمد یونس نے اس منصوبے پر دستخط۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صوبہ حہ نان میں قائم گرامین مالیاتی ادارے کی جانب سے انسداد غربت کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کے منصوبے کی افتتاحی تقریب چین کے صوبہ حہ نان کے شہر چھن جو میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے گرامین بینک کے بانی محمد یونس نے اس منصوبے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔ یاد رہے کہ محمد یونس نے چالیس سے زائد ممالک میں گرامین ماڈل قائم کیا جس کا آغاز چالیس برس پہلے دیہی علاقوں میں کئے جانے والے ایک جائزے کے بعد ہوا ۔ دو ہزار چھہ میں محمد یونس نے جنہیں غریب لوگوں کا بینکار قرار دیا گیا ہے ، نوبل انعام حاصل کیا ۔ دو ہزار سولہ میں چین میں غریب لوگوں کی امداد کے لیے گرامین بینک کی جانب سے قرضے دینے کا پہلا منصوبہ صوبہ یون نان میں جاری ہوا اور اس کے نتیجے میں ایک سو اسی سے ائد غریب خواتین کے لیے قرضہ دیاچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :