فوجی افسران کی جانب سے بدسلوکی اور ہراساں کرنے کا پردہ فاش کرنے والا اہلکار پراسرار طور پر ہلاک

جمعہ 3 مارچ 2017 21:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) بھارتی ٹیلی ویژن پر فوجی افسران کی جانب سے بدسلوکی اور ہراساں کرنے کا پردہ فاش کرنے والا اہلکار پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی رائے میتھیو افسران کی جانب سے اپنے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کے چند روز بعد ہی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے ناسک (ناشک) میں اپنے کیمپ کے قریب مردہ حالت میں پایا گیابھارتی فوج کی جانب سے رائے میتھیو کی ہلاکت کو خود کشی قرار دیا جا رہا ہے ،ْ میتھیو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں شک ہے کہ ان کے بیٹے کو منصوبہ بندی کے تحت مارا گیا ہے لہذا واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجی اہلکار رائے میتھیو نے 5 روز قبل اپنی بیوی سے فون پر بات کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ اس سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے، بھارتی اہلکار نے مراٹھی چینل کو ایک انٹرویو دیا تھا اور چینل نے اس کی شناخت ظاہر نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم ایسا نہ ہوا اور اس کی بیوی کے مطابق انٹرویو کے اگلے روز ہی رائے میتھیو لاپتا ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :