دو ہزار بارہ کے بعد امریکا کو سب سے بڑے تجارتی خسارے کا سامنا

منگل 7 مارچ 2017 21:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)امریکا میں رواں برس کے آغاز میں ماہانہ تجارتی خسارے کی شرح گزشتہ پانچ برس کے دوران کی بلند ترین سطح پر رہی۔ یہ بات امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2017 کے دوران درآمدات اور برآمدات کے درمیان 48.5 بلین ڈالرز کا فرق رہا۔ دسمبر 2015 کے مقابلے میں یہ تجارتی خسارہ 4.2 بلین زائد تھا جب کہ مارچ 2012 کے بعد کسی ایک مہینے کے دوران یہ سب سے زیادہ تجارتی خسارہ تھا۔ امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2016 کے مقابلے میں رواں برس جنوری میں تجارتی خسارے کی شرح 12 فیصد زائد تھی۔