آئندہ انتخابات وقت پر ہونگے، دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن رد الفساد جاری رہے گا،محمد نواز شریف

دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،مسلح افواج آئین، جمہوریت، آزادی اور زندگیوں کی حفاظت کیلئے لڑ رہی ہیں، وزیراعظم کی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو

منگل 7 مارچ 2017 22:20

وزیراعظم کے طیارے سے (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہونگے، دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن رد الفساد جاری رہے گا،دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

کویت سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے، آئندہ انتخابات وقت پر ہونگے ،انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن رد الفساد جاری رہے گا، وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج آئین، جمہوریت، آزادی اور زندگیوں کی حفاظت کیلئے لڑ رہی ہیں، وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو الیکشن اصلاحات پرکام تیز کرنے کی ہدایت کی ۔