وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس 14مارچ کو طلب کر لیا

اجلاس میں آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا

منگل 7 مارچ 2017 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس 14مارچ کو طلب کر لیا ، اجلاس میں آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 14مارچ کو ہوگا،اجلاس میں ڈی جی سندھ رینجرز، کور کمانڈر کراچی ، آئی جی سندھ ، صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر شریک ہوں گے ۔

اجلاس میں آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کو سیکرٹری داخلہ صوبے کی مجموعی امن و امان صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔ سیکرٹری داخلہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے بھی کمیٹی کو آگاہ کریں گے ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :