روس میں خوفناک برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک، وڈیو سوشل میڈیا پروائرل

برفانی تودے نے ایک بڑے رقبے کو صفحہ ہستی سے ہی مٹادیا

منگل 7 مارچ 2017 21:29

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)روس میں چند روز پہلے برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم اس کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔

(جاری ہے)

یورپی ملک جارجیا سے ملحق روس کے نیم خودمختارسیاحتی علاقے کبارڈینو بلقاریہ میں واقع پہاڑی سیاحتی مرکز پر چند روز قبل اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی تھی جب اچانک ایک برفانی تودہ اسکیئنگ مقام پرآ گرا، برفانی تودے کی زد میں آکر7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعہ کے دوران اتفاقی طور پر بنائی گئی ایک وڈیو نے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچا دیا ،ْ وڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک برفانی تودا گرا اور اس کی وجہ سے آناً فاناً فضا نے برف کی دبیز چادر اوڑھ لی، برفانی تودے نے ایک بڑے رقبے کو صفحہ ہستی سے ہی مٹادیا۔

متعلقہ عنوان :