امریکیوں نے نئے ٹرمپ آرڈر کو بھی مسترد کردیا

منگل 7 مارچ 2017 21:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) نئے ٹرمپ آرڈر کو بھی امریکیوں نے مسترد کر دیا ہے۔ وائٹ ہائوس کے باہر درجنوں مظاہرین نے امتیازی قانون کے خلاف احتجاج کیا ۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل امریکا کی سربراہ مارگریٹ ہوانگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واردات پرانی، طریقہ نیا ہے، نفرت اور خوف کو نئے لبادے میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیویارک کے اٹارنی جنرل کے مطابق وہ تعصب پر مبنی نئے آرڈر کو چیلنج کرنے کیلئے تیار ہیں ۔دوسری جانب اخبار نیو یارک ٹائمز نے لکھا کہ ایک بار پھر مسلم اکثریت والے ممالک کو نشانہ بنایا گیا ،ْاسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں والے ممالک میں شامل تین عیسائی ریاستوں، کولمبیا ،وینزویلا اورفلپائن کو شامل نہ کرنا تعصب پرمبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :