سندھ ہائیکورٹ میں خاتون وکیل اور پولیس کے درمیان تنازعہ

منگل 7 مارچ 2017 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)سندھ ہائیکورٹ میں خاتون وکیل اور پولیس کے درمیان تنازعہ،خاتون وکیل رخشی کی ماڈل کالونی تھانے کے اہلکاروں کے خلاف درخواست کی سماعت عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے دس مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

خاتون وکیل نے موقف دیا کہ پولیس نے جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے اور ہراساں کیا جارہا ہے۔پولیس تشدد کے خلاف عدالت نے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ماڈل کالونی پولیس نے مجھ پر اور بھائی پر تشدد کیا اور تھانے پر حملے کے الزام میں جھوٹے مقدمات درج کئیے۔