امریکا میں بغیرڈرائیورکے منی بس کا تجربہ

منگل 7 مارچ 2017 18:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) امریکا میں خودکار نظام کے تحت چلنے والی کاروں کے بعد بغیرڈرائیورکے منی بس کا تجربہ بھی کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اڑھائی لاکھ ڈالر جو کہ تقریبا پاکستانی اڑھائی کروڑ روپے بنتے ہیںکی مالیت کی بارہ سیٹر اس منی بس کاکامیاب تجربہ امریکی ریاست سان فرانسسکو میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق شروع شروع میں یہ منی بس چھوٹے روٹس پر چلائی جائے گی لیکن اجازت ملنے کے بعد 2018 میں اسے عام سڑکوں پربھی لایا جاسکے گا۔