ملائیشیا میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان پر حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا انکشاف،7مشتبہ افراد گرفتار

مشتبہ افراد عرب وفد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،گرفتار افراد میں سے 4 کا تعلق یمن، 2 کا جنوبی ایشیا جبکہ ایک ملائیشن شہری ہے،مشتبہ افراد گاڑی میں نصب ڈیوائس کے ذریعے حملہ کرنا چاہتے تھے،پولیس حکام

منگل 7 مارچ 2017 18:01

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)ملائیشیا میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان پر حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین پولیس نے شاہ سلمان کے دورے سے قبل 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

ملائیشن پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد عرب وفد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد میں سے 4 کا تعلق یمن، 2 کا جنوبی ایشیا جبکہ ایک ملائیشن شہری ہے۔پولیس حکام کے مطابق مشتبہ افراد گاڑی میں نصب ڈیوائس کے ذریعے حملہ کرنا چاہتے تھے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان 26 فروری کو ملائیشیا کے دورے پر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :