وزیراعظم محمد نوازشریف کویت کے دو روزہ سرکاری دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

منگل 7 مارچ 2017 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کویت کے دو روزہ سرکاری دورہ کے بعد منگل کو وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ کے دوران انہوں نے اپنے کویتی ہم منصب جابر المبارک الاحمد الصباح کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کئے اور امیر کویت صباح الاحمد الاجابر الصباح کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستانیوں سے بھی خطاب کیا اور انہیں حکومت کی کامیابیوں اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے ہمراہ کویت کے دورے پر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :