اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی ملاقات

ملک میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 7 مارچ 2017 23:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ہزار خان بجارانی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات کی ۔منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنمائوں نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پی ایس ایل فائنل پاکستان میں ہونے سے دہشتگردوں اور انتہا پسند وں کو یہ پیغام ہے کہ پوری پاکستانی قوم قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جتنی قربانیاں دی ہیں عالمی سطح پر اس کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ سیاسی جماعتیں عوام کی طاقت سے ملک کا صاف امیج قائم کرنے کیلئے جدوجہد کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر میرہزار خان بجارانی نے کہا کہ پاکستان کے طول وعرض میں ترقیاتی سرگرمیاں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔