چینی قونصلر اور امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ میں ٹیلفونک رابطہ

دونوں رہنمائوں نے کورین جزائر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی

اتوار 16 اپریل 2017 16:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) چین کے سٹیٹ قونصلر یانگ جی چی اور امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ریکس ٹلرسن گذشتہ روز فون پر تبادلہ خیال کیا ،انہوں نے کورین جزائر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ،دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے صدور کی اس ماہ کے اوائل میں امریکی ریاست فلوریڈ ا میں ہونے والی پہلی ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔