بزنس کمیونٹی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کا آغاز کر دیا

اتوار 16 اپریل 2017 22:40

سیالکوٹ ۔ مارچ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت دوسرے میگا پراجیکٹ سیالکوٹ انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کا آغاز کر دیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل سمبڑیال میں شہراقبال کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت دوسرے میگا پراجیکٹ سیالکوٹ انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ، منعقدہ تقریب میں چیئرمین پراجیکٹ سیالکوٹ انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل لیفٹینٹ جنرل (ر) محمد حامد خاں ، ممبر کسٹم زاہد کھوکھر ، چیف کلکٹر اسلام آبادثروت طاہرہ حبیب،منیجنگ ڈائریکٹر محمداشتیاق لون ، فنانس ڈائریکٹر محمد صدیق بٹ، چیف ایگزیکٹو امجد جاوید ، وائس چیئرمین چوہدری طاہر محمود ہندلی کے علاوہ درجنوں صنعتکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کسٹم، اینٹی نارکوٹیکس کے علاوہ دیگر ایجنسیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پراجیکٹ سیالکوٹ انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد حامد خاںنے کہا کہ انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل سے سیالکوٹ کے علاوہ ریجن بھر کے صنعتکار مستفید ہوں گے اور کم نرخوں میں اپنے سامان کی بیرون ممالک منتقلی کے عمل کو یقینی پائیں گے ،انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد کراچی قاسم پورٹ جیسی سہولیات یہاں متعارف کروانا ہے اور برآمدکنندگان کو ٹیرف کے حوالے سے خصوصی پیکج دیا جا رہا ہے ۔