افغان چیف ایگزیکٹو نے داعش کے خلاف امریکی فضائی حملے سے متعلق بیان دینے پر اپنے مشیر کو برطرف کردیا

اتوار 16 اپریل 2017 15:51

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے داعش کے خلاف امریکی فضائی حملے سے متعلق بیان دینے پر اپنے مشیر کو برطرف کردیا۔

(جاری ہے)

افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکہ کی جانب سے داعش کے ٹھکانے پر بڑا بم گرانے سے متعلق ریمارکس دینے پر اپنے مشیر کو برطرف کردیا ہے ۔

چیف ایگزیکٹو کے دفتر سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ دائود اساس کو ننگرہار میں امریکی فضائی حملے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر برطرف کردیا گیا۔واضح رہے کہ جمعرات کو ننگرہار کے ضلع آچن پر امریکہ نے سب سے بڑا نان نیوکلیئر بم گرایا تھا جس میں 94شدت پسند وں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :