صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاںاورآئی جی پنجاب نے سیکورٹی گارڈ ناظر حسین کی بیوہ کو پلاٹ کے کاغذات دے دئیے

اتوار 16 اپریل 2017 23:30

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں اور آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عثمان خٹک نے ڈاکوئوں کا جرات و بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان دینے والے سیکورٹی گارڈ ناظر حسین کی بیوہ کو پلاٹ کے کاغذات دئیے ۔ یہ پلاٹ ڈپٹی میئر شیخ محمد یوسف کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے جس پر گھر تعمیر کرنے کے اخراجات بھی وہ برداشت کریں گے ۔

اس موقع ایم این اے میاں عبدالمنان ‘ ڈپٹی میئر شیخ محمد یوسف ‘رانا احمد شہریار ‘ میاں ضیاء الرحمان و دیگر موجود تھے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء لله خاں نے سیکورٹی گارڈ ناظر حسین کی بیوہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حوصلہ دیا اور ان کے خاوند کی ہمت ‘ جرات اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح ڈاکوئوں کی واردات ناکام بنانے کے لئے نہتے لڑتے ہوئے جان قربان کی وہ اپنی مثال آپ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم اس امداد سے پسماندگان کے لئے آسانی پیدا ہوگی ۔ آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عثمان خٹک نے سیکورٹی گارڈ کی مثالی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز محکمہ پولیس کے فرائض میں معاون اور مدد گار ہیں اور ایسے فرض شناس اور جراتمند سیکورٹی گارڈ کی خدمات قابل تقلید ہیں جو جرائم اور مجرموں کے خلاف ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔

ایم این اے میاں عبدالمنان نے کہا کہ مجرموں کا ڈٹ مقابلہ کرنے والے ایسے جواں ہمت گارڈ پر ہمیں فخر ہے ۔سیکورٹی گارڈ ناظر حسین نے تحفظ کی مثال قائم کی جس کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی گارڈ ناظر حسین کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھے جن کے اہل خانہ کے لئے گھر کا بندوبست کرنے پر شیخ محمد یوسف کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر مرحوم سیکورٹی گارڈ ناظر حسین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :