ایران کو ماضی میں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ،ْمسلح افواج کو مضبوط اورمیزائل و طیارے بنانے کیلئے کسی سے اجازت نہیں لینگے ،ْ ایرانی صدر

ایران کی مسلح افواج کی دفاعی بنیادوں کو مضبوط و مستحکم بنانے کا عمل صرف دفاعی نوعیت کا ہے ،ْحسن روحانی کا خطاب

اتوار 16 اپریل 2017 15:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کو ماضی میں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا اس لئے وہ اپنی مسلح افواج کو مضبوط اورمیزائل و طیارے بنانے کے لئے کسی سے اجازت نہیں لے گا۔تہران میں وزارت دفاع کی جدید پیداوار کی رونمائی کی تقریب میں انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی بنیادوں کو مضبوط و مستحکم بنانے کا عمل صرف دفاعی نوعیت کا ہے ۔

(جاری ہے)

صدر نے ایران کے بہت سے دفاعی منصوبوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایرانی ماہرین کی جانب سے تیار کئے جانے والے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، ایرانی عوام کی نظر میں قابل ذکر اہمیت کے حامل اور فخریہ کارنامے ہیں۔واضح ذکر ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی ماہرین کے تیار کردہ کوثر نامی پہلے جیٹ تربیتی طیارے، برڈ گائیڈڈ میگرانٹ چھ، نصیر اینٹی شپ کروز میزائل اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے فکور میزائل کی رونمائی کی۔

متعلقہ عنوان :