عمران خان اور آصف زرداری احتجاجی مظاہروں سے حالات خراب کر نا چاہتے ہیں‘سینیٹر مشاہد اللہ خان

عمران خان اور آصف زرداری ’’زیر و جمع زیرو پلس زیرو ‘‘ہی ہیں ‘خیبر پختونخواہ اور سندھ میں دونوں جماعتوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ‘ گفتگو

اتوار 16 اپریل 2017 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری احتجاجی مظاہروں سے حالات خراب کر نا چاہتے ہیں دونوں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف خطر ناک کھیل کھیل رہے ہیں مگر عمران خان اور آصف زرداری ’’زیر و جمع زیرو پلس زیرو ‘‘ہی ہیں ‘خیبر پختونخواہ اور سندھ میں دونوں جماعتوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں دونوں کا مکمل صفایا ہوجا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اپوزیشن جماعتوں کو اپنی شکست نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف مختلف بہانوں سے ملک میں احتجاجی مظاہروں سے حالات خراب کر نا چاہتی ہیں جو ملک کے خلاف خطرناک کھیل ہوگا مگر ہم ان کوکسی صورت کامیاب نہیںہونے دیں گے ۔