ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کیخلاف مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران 14 افراد گرفتار

اتوار 16 اپریل 2017 15:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کیخلاف مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران 14 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کے بیان کے سامنے آنے کے بعد نیویارک،فلاڈیلفیا ،واشنگٹن،کیلیفورنیا ،سان فرانسسکو اور شکاگو سمیت کئی ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

واشنگٹن میں ہزاروں شہری کیپیٹل ہائوس کے سامنے جمع ہوئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں ٹرمپ مخالف پوسٹر اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر تحریر تھا کہ ’آپ کیا چھپا رہے ہیں کیلی فورنیا میں احتجاج شدید جھڑپ کی صورتحال اختیار کر گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے 14افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔

متعلقہ عنوان :