ایران کی سیاست اقتصادی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کا محور عوام ہیں ،ْ ایران پر بیرونی دباؤ کا کوئی اثر نہیں ،ْ ایرانی وزیر خارجہ

عوام ایک مسلمہ حقیقت اور ایران کی سیاسی ، سائنسی اور اقتصادی طاقت کی بنیاد ہے ،ْوزیر خارجہ جواد ظریف کا تقریب سے خطاب

اتوار 16 اپریل 2017 15:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی سیاست اقتصادی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کا محور عوام ہیں اور اس لئے ایران پر بیرونی دباؤ کا کوئی اثر نہیں ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں شیئرمارکیٹ ، بینکینگ اور بیمہ کی دسویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک مسلمہ حقیقت اور ایران کی سیاسی ، سائنسی اور اقتصادی طاقت کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران عراق جنگ کے دور میں دشمن نے دفاعی ہتھیاروں تک ایران کی رسائی پر پابندی لگا دی لیکن آج ایرانی ماہرین کی کوشش سے ایران نے ایسی صلاحیتیں حاصل کر لی ہیں کہ اب کسی میں ایرانی عوام کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام نے چار سال پہلے صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ اقتصادی دباؤ برداشت کر سکتے ہیں لیکن سیاسی دباؤ اور منہ زوری کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ واضح رہے کہ تہران میں شیئرمارکیٹ ، بینکینگ اور بیمہ سے متعلق دسویں بین الاقوامی نمائش میں 351 ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :