2018کے انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے الحاق نہیں کریں گے ،عمران خان پرفیکٹ نہیں ہیں ، خیبرپختونخوا کے حکومتی فیصلوں کا مینڈیٹ عمران خان کے پاس ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر

اتوار 16 اپریل 2017 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے الحاق نہیں کریں گے ،عمران خان پرفیکٹ نہیں ہیں ، خیبرپختونخوا کے حکومتی فیصلوں کا مینڈیٹ عمران خان کے پاس ہے ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی انٹرویو دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کی بنیاداسٹیبلشمنٹ نے کی ، وزیراعظم کے تعلقات اسٹیلشمنٹ سے اب بھی بہتر ہیں ، صرف نوازشریف کے گھر جانے سے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے تمام سیاستدانوں کے ساتھ این آر او کیا،خیبرپختونخوا کے حکومتی فیصلوں کا مینڈیٹ عمران خان کے پاس ہے ، ہدایت دینے کا اختیار غیر منتخب افراد کے پاس نہیں ۔اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں لوگ پیپلزپارٹی اور زرداری سے تنگ آچکے ہیں،آج کل عمران خان کے ذہن میں سندھ چھایا ہوا ہے ،اگر اب بھی انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو بڑی تحریک چلے گی ،اپنے حلقے کو جتنا وقت دینا چاہیے تھا نہیں دے سکا ۔