عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو شہبازشریف کی شاگردی اختیار کرلینی چاہیے،ملک محمد احمد خان

خیبرپختونخواہ کے وزیر کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق ہے ،پی ٹی آئی والے تنقید کو ہی سیاست سمجھتے ہیں میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے اس کی افادیت سے مجبورہوکر پشاور میں میٹروبس سروس بنانے پر مجبورہوئے،ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 16 اپریل 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو شہبازشریف کی شاگردی اختیار کرلینی چاہیی- خیبر پختونخواہ کے وزیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے وزیر کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق ہے اورپی ٹی آئی کے رہنما صرف تنقید کرنے کو ہی سیاست سمجھتے ہیں - انہو ںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں ترقی اور عوامی مسائل کا حل نہیں ہے - ترجمان نے کہاکہ میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے اس کی افادیت سے مجبورہوکر پشاور میں میٹروبس سروس بنانے پر مجبورہوئے - لاہور میٹروبس عوامی افادیت کا منصوبہ ہے لاکھوںمسافر اس پر روزانہ سفر کرتے ہیں - ملک محمد احمد خان نے کہاکہ کرپشن کرنے والوں کے منہ سے دوسروں پر کرپشن کا الزام جچتا نہیں -تحریک انصاف اول و آخر عوام کی ترقی دشمن جماعت ہے -