مردی و خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے ،ْ دوسرا مر حلہ بھی طے شدہ پروگرام کے تحت کامیابی سے مکمل کیا جائیگا ،ْوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار
تمام ڈیٹا ملنے کے بعد عام طورپر ساٹھ دن میں اسے دستاویزی شکل دی جاتی ہے یہ کام مکمل ہونے تک عوام سے شیئر کرینگے چاروں وزرائے اعلیٰ، صوبائی قیادت، ضلعی انتظامیہ اور مردم شماری کے عمل میں شامل سویلین افرادی قوت اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ،ْ مردم شماری کے پہلے مرحلے میں شہید سول اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ْمیڈیا کو بریفنگ �ب روپے کے اخراجات کی خبریں شائع ہوئیں ،ْ مردم و خانہ شماری کیلئے ساڑھے 18ارب روپے جاری کئے گئے ،ْ وزیر اعلیٰ سندھ کے خط کا جواب دیدیا ہے ان کا ڈپلیکیٹ فارم فراہم کر نے کا مطالبہ آئین کے مطابق نہیں تھا ،ْ اسحاق ڈار مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کا کام بھی طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق مکمل کیا جائیگا ،ْ آصف باجوہ
اتوار 16 اپریل 2017 18:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ2016ء میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے اس عمل میں تاخیر ہوئی کیونکہ مطلوبہ تعداد میں مسلح افواج کے اہلکار دستیاب نہیں تھے جبکہ مردم شماری کیلئے سویلین افرادی قوت تیار تھی۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا گیاتاکہ مطلوبہ تعداد میں مسلح افواج کے اہلکار دستیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلا فیز15 اپریل کو مکمل کرلیا گیا ہے اسی طرح دوسرا مر حلہ بھی طے شدہ پروگرام کے تحت کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ25مئی تک مردم و خانہ شماری کا دوسرے مرحلے کا کام بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے مردم و خانہ شماری بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائوں سے مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کا کام بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیرخزانہ نے اس حوالے سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، صوبائی قیادت، ضلعی انتظامیہ اور مردم شماری کے عمل میں شامل سویلین افرادی قوت اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیرخزانہ نے مردم شماری کے پہلے مرحلے میں شہید ہونے والے سول اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے قومی فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہادت کا مقام حاصل کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ برائے شماریات کے چیف آصف باجوہ نے کہا کہ مردم و خانہ شماری کا دوسرا مرحلہ 25اپریل سے شروع ہوکر25مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ15مارچ سے شروع ہونے والا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے اور اس دوران تین دن خانہ شماری ، دس دن مردم شماری اور اس کے بعد ایک دن آرام اور دو دن ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مختص کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مردم و خانہ شماری کرنے والی ٹیموں میں سول اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اورمسلح افواج کے اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا افتتاح 15مارچ کوکیا گیا تھا اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اس عمل کا افتتاح کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں افتتاح اس لئے نہ ہوسکا کیونکہ یہ ضلع دوسرے مرحلے میں شامل تھا۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے لئے مختص بجٹ پربھی سوالات اٹھائے گئے جبکہ بجٹ کی تیاری انتہائی احتیاط سے کی گئی تھی تاکہ مالی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملک کے 63اضلاع میں کام مکمل کرلیا گیا ہے جس میں تمام صوبائی دارالحکومت بھی شامل ہیں اور تقریباً ملک کی آدھی آبادی کے اعدادو شمار حاصل کرلئے گئے ہیں جن کا ریکارڈ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے پاس پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کا کام بھی طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق مکمل کیا جائیگا۔ ایک سوال میں جواب وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے خط کا جواب دیدیا ہے ان کا ڈپلیکیٹ فارم فراہم کر نے کا مطالبہ آئین کے مطابق نہیں تھا امید ہے وہ جواب سے مطمئن ہوگئے ہونگے ۔مردم شماری کے اخراجات سے متعلق ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ 30ارب روپے کے اخراجات کی خبریں شائع ہوئیں لیکن سول انتظامیہ کو چھ ارب ،ْ فوج کو چھ ارب اور ٹرانسپورٹ کی مدمیں ساڑھے چھ ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں اور مجموعی اخراجا ت ساڑھے اٹھارہ ارب ہیں انہوںنے کہاکہ 30ارب روپے کے اخراجات وش لسٹ کے مطابق بنتے تھے لیکن جب معاملہ میرے پاس آیا تو نظر ثانی کے بعد ساڑھے اٹھارہ ارب روپے جاری کئے گئے ۔انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو نے اور تمام ڈیٹا ملنے کے بعد عام طورپر ساٹھ دن میں اسے دستاویزی شکل دی جاتی ہے یہ کام مکمل ہونے تک عوام سے شیئر کرینگے یہ عوام کی امانت ہے ۔عوام کی آگاہی کیلئے مہم نہ چلانے بارے سوال پر وزیر خزانہ نے بتایا کہ محدود بجٹ کے مطابق مردم شماری آگاہی مہم چلائی گئی ،ْہم نے مساجد سے بھی اعلان کرائے تاکہ بچت ہو سکے۔ انہوںنے سوال کر نے والے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا چینل مزید آگاہی مہم چلانا چاہتا ہے تووہ مفت اشتہار چلائے ۔انہوں نے بتایا کہ اپنے شہر سے چھ ماہ سے زائد عرصہ باہر رہنے والوں کو عارضی رہائشی والے علاقے میں شمار کیا جائیگا میں اگر منسٹر کالونی اسلام آباد میںرہائش پذیر ہوں تو میرا شمار یہیں پر ہوگا ۔فاٹا کے عارضی بے گھر افراد بارے سوال پر وزیر خزانہ نے بتایاکہ ہمارے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے ،ْ فاٹا کے 70سے 75فیصد بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں ۔ایک اور سوال پر وزیر خزانہ نے کہاکہ اگر فوج کو مردم شماری کے عمل میں شامل نہ کر تے تو 2011جیسی صورتحال ہوتی ۔صرف فوج کی مطلوبہ تعداد میسر نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے 2016میں مردم شماری ملتوی کی مردم شماری کے عمل پر کوئی انگلیاں نہیں اٹھارہاہے پوری قوم مطمئن ہے ۔آصف باجوہ نے کہاکہ بلوچستان کچھ علاقوں میں فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کی درخواست پر مردم شماری کی تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کی گئی جس میں سے تین دن گزر چکے ہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 17 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
پاکستان کے مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں، وزیر اعظم کے وژن اور ٹھوس اقدامات کی بدولت آج ملک درست سمت میں گامز ن ہے، عوام باشعور ہیں، 2018 کے انتخابات میں کام کرنے والے کو ہی ووٹ دیں گے، آج بیرون ملک سے سرمایہ ... مزید
-
چمن : گلستان میں قبائلی جرگہ کے دوران دو فریقین میں فائرنگ کے تبادلے میں3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے
-
نواز شریف کو باہر نکال کر کیوں ہیرو بنائوں ،میاں صاحب کو تھکاکر ہرانا ہے ،کافی تھک چکے ہیں ،ابھی ہم سے جنگ باقی ہے‘ آصف زرداری
-
پاکستان حقیقت ہے اسے تسلیم کئے بغیر کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا ،اس کیلئے ہمارے بڑوں نے قربانیاں دی ہیں ہم بھی انہی کی تاریخ دہرا رہے ہیں ،ہمیں پنجابیوں کا ایجنٹ کہنے والے خود ہندوں کا ایجنٹ ہیں ،بلوچ ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر ،ْ معصوم اورنہتے عوام کیخلاف بھارتی فوج کے مظالم کے باعث کشمیریوں نے نام نہاد بھارتی انتخابات مسترد کر دیئے ہیں ،ْوزیر اعظم
-
بھارتی آرمی چیف کی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میں آگاہ کیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت پر انجینئر امیر مقام کی مقتول طالب علم کے گھر آمد والد سے تعزیت
-
مستونگ میں لیویز ناکے پر حملہ آور موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور نے خود کو گولی مار دی،قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد
-
پیپلز پارٹی ‘ تحریک انصاف کا کارکردگی اورشفافیت کے میدانوں میں مسلم لیگ (ن) سے کوئی مقابلہ نہیں ‘ خواجہ سعد رفیق
-
ایک ارب روپے کی لاگت ،6ماہ میں تعمیر ،وزیراعلیٰ نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوورکے منصوبے کا افتتاح کردیا
-
سیا لکو ٹ،مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے اخلا ق احمد چو ہدری کا ساتھیو ں سمیت تحر یک انصا ف میں شمولیت کا امکا ن
-
وزیر اعظم سندھ جائیں یا زرداری پنجاب میں جلسے کریں کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہی ملیں گے‘ ایاز صادق
-
پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخواہ میں عوام رابطہ مہم شروع کر دی
-
آپریشن کے دوران فورسز پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والادہشتگرد عظیم عرف ابو فوجی تھا ،سر کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے
-
ہماری درسگاہوں میں مذہب کے نام پر تشدد کی لہر آگئی تو یہ سب کچھ بہا کر لے جائے گی ،ْ وزیر دفاع خواجہ آصف
-
مشال خان قتل کیس ،ْایف آئی آر میں نامزد مزید 7 ملزمان گرفتار ،ْ انسداد دہشت گردی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا
-
تھرپارکر ،ْ مزید چار بچے دم توڑ گئے ،ْ چیف جسٹس نے رپورٹ طلب کرلی
-
مردی و خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے ،ْ دوسرا مر حلہ بھی طے شدہ پروگرام کے تحت کامیابی سے مکمل کیا جائیگا ،ْوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار
-
لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2017ء کی رپورٹ جاری کر دی
-
شمالی شام میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 112 ہو گئی
-
امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا
-
چینی قونصلر اور امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ میں ٹیلفونک رابطہ
-
بھارت کے ضلع گورداسپور میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک،بھارتی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں
-
بھارت میں میٹرو سٹیشن پر لگی ایل ای ڈی پر فحش فلم چلا دی گئی،خواتین و حضرات شرم سے پانی پانی ہوگئے
-
افغان چیف ایگزیکٹو نے داعش کے خلاف امریکی فضائی حملے سے متعلق بیان دینے پر اپنے مشیر کو برطرف کردیا
-
افغا ن طالبان کی ننگرہار میں امریکہ کے نان نیوکلیئرمیزائل حملے کی مذمت
-
ترکی ،ْ دہشت گردوں کی جانب سے نصب کردہ بم کے پھٹنے کے نتیجے 2 سکیورٹی اہلکار مارے گئے
-
ایران کی سیاست اقتصادی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کا محور عوام ہیں ،ْ ایران پر بیرونی دباؤ کا کوئی اثر نہیں ،ْ ایرانی وزیر خارجہ
-
ایران کو ماضی میں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ،ْمسلح افواج کو مضبوط اورمیزائل و طیارے بنانے کیلئے کسی سے اجازت نہیں لینگے ،ْ ایرانی صدر
-
نیویارک ،ْ فائرنگ کی جھوٹی اطلاع کے باعث بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی
-
ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کیخلاف مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران 14 افراد گرفتار
-
پانامہ کیس کافیصلہ آئندہ ہفتے آجائیگا،طارق فاطمی ڈان لیکس میں ملوث پائے جارہے ہیں ،شیخ رشیدا
-
عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو شہبازشریف کی شاگردی اختیار کرلینی چاہیے،ملک محمد احمد خان
-
2018کے انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے الحاق نہیں کریں گے ،عمران خان پرفیکٹ نہیں ہیں ، خیبرپختونخوا کے حکومتی فیصلوں کا مینڈیٹ عمران خان کے پاس ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر
-
مردان یونیورسٹی میں قتل کیے جانے والے طالبعلم مشال خان کے فیس بک اکائونٹ کے فرانزک جائزے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی درخواست ارسال نہیں کی گئی ، صوبائی حکومت کی طرف سے باضابطہ درخواست آنے ... مزید
-
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاںاورآئی جی پنجاب نے سیکورٹی گارڈ ناظر حسین کی بیوہ کو پلاٹ کے کاغذات دے دئیے
-
گورنمنٹ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع‘ فا رم10 بینکوں کی نامزد شا خوں میں جمع ہوں گے، صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے درخواست گزاردو لاکھ 80ہزارروپے جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ... مزید
-
بزنس کمیونٹی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کا آغاز کر دیا
-
مارچ 2018 تک پورے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا‘عابدشیر علی
-
عمران خان اور آصف زرداری احتجاجی مظاہروں سے حالات خراب کر نا چاہتے ہیں‘سینیٹر مشاہد اللہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.