بھارت میں میٹرو سٹیشن پر لگی ایل ای ڈی پر فحش فلم چلا دی گئی،خواتین و حضرات شرم سے پانی پانی ہوگئے

اتوار 16 اپریل 2017 15:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مصروف ترین میٹرو سٹیشن میں نصب ایک ایل ای ڈی پر فحش فلم چلا دی گئی جس سے وہاں موجود خواتین و حضرات شرم سے پانی پانی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وسط میں واقع مصروف ترین میٹرو سٹیشن راجیو چوک میٹرو سٹیشن پر آئے خواتین و حضرات اس وقت شرم سے پانی پانی ہو گئے جب وہاں نصب ایک ایل ای ڈی پر فحش فلم چلا دی گئی اور یہ سلسلہ 10 منٹ تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

یہ سکرین 9 اپریل کو میٹرو سٹیشن پر نصب کی گئی تھی جس پر اشتہارات چلائے جانے تھے، لیکن اچانک اس پر فحش فلم چلنا شروع ہو گئی اور وہاں موجود افراد ہکا بکا رہ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق یہ سلسلہ اس وقت بند ہوا جب میٹرو سٹیشن پر موجود دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)کے حکام کو اس سے آگاہ کیا گیا۔سٹیشن پر موجود متعدد مسافروں نے اس واقعے کی ویڈیو اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں جس کے باعث دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کو تحقیقات کا آغاز کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :