مستونگ میں لیویز ناکے پر حملہ آور موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور نے خود کو گولی مار دی،قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد

اتوار 16 اپریل 2017 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) ضلع مستونگ کے علاقے میں لیویز ناکے پر حملہ آور موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ جوابی کارروائی میں حملہ آور نے خود کو گولی مار دی اوراس کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو مستونگ کے علاقے شرین آب کے قریب لیویز ناکہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آورنے فائرنگ کردی لیویز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خو د کو گولی مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا حملہ آور کے قبضے سے دستی بم ،اسلحہ اور اسکی جیب سے ایک شناختی کارڈبھی برآمد ہوا ہے لیویز نے لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :