مارچ 2018 تک پورے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا‘عابدشیر علی

جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہی ہوگی ‘بجلی چوروں سے کوئی رعائیت نہیں ہوگی ‘ عوام سے سستی بجلی اور پوری بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے،انٹرویو

اتوار 16 اپریل 2017 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہی ہوگی ‘بجلی چوروں سے کوئی رعائیت نہیں ہوگی ‘مارچ 2018 تک پورے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا، عوام سے سستی بجلی اور پوری بجلی فراہم کرنے کا وعدہ بھی 2018 تک پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ جب آپ سندھ کی بات کرتے ہیں تو ہر اس فیڈر پر لوڈشیڈنگ ہے جہاں پر ہمارے لاسز 50,40 فیصد سے زیادہ ہیں جبکہ 450 فیڈرز میں سے 296 فیڈرز 60 فیصد سے زائد پر چلیں گے تو کیسے پراپر طریقے سے بجلی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جو پاکستان کی عوام سے سستی بجلی اور پوری بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ 2018 تک یہ دونوں کام ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ ضرور پورا کیا جائیگا اور جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہی ہوگی اور بجلی چوروں سے کوئی رعائیت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :