پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخواہ میں عوام رابطہ مہم شروع کر دی

آصف زرداری رواں ماہ دوالگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کے علاوہ وفوداور ناراض پارٹی ارکان سے ملاقات کریں گے

اتوار 16 اپریل 2017 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخواہ میں عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے ،ْآصف زرداری رواں ماہ دوالگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کے علاوہ مختلف وفوداور ناراض پارٹی ارکان سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پارٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے آصف زرداری نے خود صوبے کے دورے کرنے اور براہ راست عوام سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے آصف زرداری چوبیس اپریل کو مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

اس کی دعوت انہیں حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے دی ہے ،ْ پچیس اپریل کو مالاکنڈ میں بدرشی کے مقام پر بھی جلسے سے خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی جائیں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جن کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :