چین، دو خواتین کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) چین نے دو خواتین کے قاتل کو پھانسی دیدی، ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو خواتین کا ریپ کرکے انہیں قتل کرنے والے شین کو انسونگ کو عدلاتی حکم پر پھانسی دیدی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ شین صوبہ گویزہو میں دو کواتین کے ریپ کے بعد انہیں قتل کرکے انکی لاشیں درخت سے لٹکا دی تھیں جسکے بعد اسے گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ٹھوس پر شواہد پر اسے سزائے موت سنائی تھی۔ وقار)

متعلقہ عنوان :