امریکی حملے کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کے لئے تیار ہیں ، شمالی کوریا

ْدھمکی آمیز امریکی بیانات کے بعد کوریائی خطے میں صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے ، بیان

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:32

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) شمالی کوریا نے امریکی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیانگ یانگ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی اشتعال انگیز دھمکیوں کے باعث کوریائی خطے میں صورت حال انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام آئے روز شمالی کوریا کو دھمکا رہے ہیں اور اب واشنگٹن نے یہ تک کہہ دیا ہے کہ وہ کوریائی خطے میں جوہری بحری بیڑہ اور اس کے پانیوں میں حملہ آٰر گروپ تعینات کرنے جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ ان دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں بلکہ امریکی حملے کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ۔ (جاوید)