بھارت، سرکاری ڈپو میں اچانک آگ لگنے سے 25افرادزندہ جل کر راکھ

راشن کی تقسیم کے دوران مٹی کے تیل کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،تحقیقات جاری

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:05

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں سرکاری ڈپو میں راشن کی تقسیم کے دوران مٹی کے تیل کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، 25افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے ،آگ میں جھلس کر کئی افراد شدید زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرکاری کمیٹی مرکز پر راشن اور مٹی کا تیل لینے کے لئے گودام کے باہر 100سے زائد افراد قطار بنائے کھڑے تھے جبکہ بلڈنگ کے اندر 3درجن سے زائد لوگ راشن لینے کے لئے جاچکے تھے کہ اچانک مٹی کے تیل سٹوریج میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ اتنی شدید تھی کہ گودام سے بڑی کوششوں کے بعد بھی کوئی ایک شخص بھی نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ،اب تک سرکاری طور پر 21افراد کے بارے میں تصدیق کی جا چکی ہے کہ وہ آگ میں زندہ جل کر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی افراد بری طرح آگ سے جھلس کر شدید زخمی ہیں،ہلاکتوں میں ابھی مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

سرکاری گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر 4قریبی شہروں کی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ،فی الحال آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں پتا نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :