امریکی عدالت نے فولکس ویگن کو 2.8 ارب ڈالر کا جرمانہ کر دیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:09

ڈیڑائٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)امریکی عدالت نے جر من موٹر ساز ادارے فولکس ویگن کو ڈیزل انجنوں کے گیسوں کے اخراج کے حوالے سے جاری مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے فولکس ویگن کو 2.8 ارب ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی شہر ڈیڑائٹ کی عدالت میں جج شین کوکس نے فولکس ویگن کی ڈیزل گاڑیوں میں دھوکہ دینے والے غلط سافٹ ویئر ڈالنے کے جواز میں فرم کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم صادر کیا ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے فولکس ویگن اور امریکی حکومت کے درمیان جنوری میں طے پانے والے اور مجموعی طور پر 4.3 ارب ڈالر کے جرمانے کی ادائیگی پر مبنی معاہدے کی بھی منظوری دیدی ہے۔یاد رہے کہ جرمن ادارے نے اپنے خلاف الزامات کو10 مارچ کی عدالتی کارروائی میں قبول کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :