ماسکو: روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے دفتر پر حملہ ،3ہلاک ،متعدد زخمی

ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور سمیت روسی خفیہ ادارے کا ایک افسر اور ایک شہری بھی شامل

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:02

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) روز کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے علاقائی دفتر پر حملے میں تین افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق روس کی قومی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے ایک علاقائی دفتر پر حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم تین افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

روس کے انتہائی مشرق میں واقع شہر خابارووسک میں خفیہ ادارے کے دفتر میں نامعلوم مسلح حملہ آور نے گھس کر بلا اشتعال فائرنگ کی، حملہ آور سمیت تین افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں روسی خفیہ ادارے کا ایک افسر اور ایک شہری بھی شامل ہیں۔خفیہ اداروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :