بھارت میں مجسٹریٹ نے جینز پہننے اور پان کھانے پر سرکاری ملازم کو 500کا جرمانہ کر دیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) بھارت میں مجسٹریٹ نے سرکاری ملازم کو جینز پہننے اور پان کھانے پر 500کا جرمانہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میںڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سریندرا سنگھ نے سرکاری ملازم کو جینز پہننے اور منہ میں پان رکھنے کے جرم پر 500روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنا تے ہوئے آئندہ کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت کردی ۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے عملے کو لباس اور رویے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے دفتر میں پان اور گٹکا کھانے اور جینز پہننے سے روکا تھا ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے غیر اعلانیہ دورہ کیا جس دوران لینڈ ایکوزیشن آفس میں کام کرنے والے کلرک انور حسین قریشی نے جینز پہن رکھی تھی اور ساتھ پان چبا رہا تھا جس پر اسے پانچ سور وپے جرمانہ اورآئندہ کیلئے وارننگ بھی جاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :