سلواکیا کی ایک کمپنی نے اڑنے والی کار فروخت کے لیے پیش کر دی

فلائنگ کارکی قیمت تیرہ سے سولہ کروڑ روپے تک ہو گی، اسی سال مارکیٹ میں دستیاب ہو گی

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:18

سلواکیا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)سلواکیا کی ایک کمپنی نے اڑنے والی کار فروخت کے لیے پیش کر دی۔ فلائنگ کارکی قیمت تیرہ سے سولہ کروڑ روپے تک ہو گی جو اسی سال مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

سلواکیا کی کمپنی ایرو موبل نے یہ فلائنگ کار تیار کی ہے، ہائی برڈ انجن اور پروپیلر سے لیس یہ کار اسی سال فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے لیکن اِسے اٴْڑانے کے لئے پائلٹ کا لائسنس ہونا لازمی ہے۔یہ گاڑی زیادہ سے زیادہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے لیکن پرواز بھرنے کے بعد گاڑی کی رینج 750 کلو میٹر تک چلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :