امریکا ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کا بھی مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک کی فضائی کمپنیوں پر بعض پابندیاں عائد کرنے پر غور

پیر 24 اپریل 2017 16:20

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)امریکا ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک کی فضائی کمپنیوں کی ان ممالک کے لئے براہ راست پروازوں کے مسافروں پر بعض پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ان پابندیوں کے نتیجے میں خلیجی فضائی کمپنیاں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے لئے اپنی پروازیں کم کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیر ٹرانسپورٹ سائمن برجز نے دبئی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت مشرق وسطی میں بعض ممالک کی پروازوں پر اضافی سکیورٹی اقدامات پر غور کر رہی ہے ۔اضافی سکیورٹی اقدامات سے ایمرٹس اور قطر ایئر ویز کی دبئی ،دوحہ اور قطر سے نیوزی لینڈ کے لئے براہ راست پروازیں متاثر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق سائمن برجز نے کہا ہے کہ ان کے متعلقہ ادارے کے زیر غور سکیورٹی اقدامات امریکا ،برطانیہ اور آسٹریلیا سے مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے ان مجوزہ اقدامات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کا اطلاق کب سے ہو گا ۔برجز نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے متحدہ عرب امارات کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے ۔واضح رہے کہ برجز دبئی میں ہونے والی ورلڈ ایکسپو 2020 ء میں نیوزی لینڈ کی شرکت کے سرکاری اعلان کے لئے ان دنوں متحدہ امارات میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :