فلسطین نے مصری حکومت سے 45 روز سے بند رفاح سرحدی چوکی کھولنے کی اپیل کردی

پیر 24 اپریل 2017 15:51

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)فلسطین کی وزارت داخلہ نے مصری حکومت سے 45 روز سے بند رفاح سرحدی چوکی کو کھولنے کی اپیل کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان عیاد البزم نے تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ ہم نے حکومت مصر سے غزہ کی موجودہ انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رفاح سرحدی چوکی کو فوری طور ہر کھولنے کی اپیل کی ہے ۔

حالیہ 8 ماہ میں پہلی باررفاح سرحدی چوکی 45 روز سے بند رکھا گیا ہے جس سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔ چوکی سے گزرنے کے لیے ابتک 20 ہزار سے زائد افراد اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت مصر تین جولائی 2013 کے فوجی انقلاب کے بعد رفاح سرحدی چوکی کو وقتا فوقتا کچھ مدت کے لیے بند کر دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :