ایٹمی سہولتوں کی فراہم بارے مسودہ قانون تیار

نیشنل پیپلز کانگرس کی قائمہ کمیٹی کے چار روزہ اجلاس میں غور کیلئے پیش ہو گا

پیر 24 اپریل 2017 15:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)ایٹمی سہولتیں فراہم کرنے کے بارے میں قانون کا ایک مسودہ دوسری خواندگی کے لئے چین کے اعلیٰ قانون سازوں کو پیش کر دیا گیا ہے ،اس مسودہ قانون کے ذریعے ایٹمی سہولتیں فراہم کرنیوالوں پر تحفظ کی مکمل ذمہ داری عائد کی گئی ہے ، مکمل ذمہ داری کا مطلب یہ ہے کہ اس میں وہ بڑی ذمہ داریاں بھی شامل ہیں جو اس سے قبل عائد کی گئی تھیں ، اس میں ایٹمی سہولتیں فراہم کرنیوالے آپریٹرز کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور انہیں پابندی کیا گیا ہے کہ وہ ریڈیائی مواد کی شدت اور اس کے علاقے کے ماحول پر اثرات کے بارے میں باقاعدگی سے حکام کو رپورٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

نیا مسودہ قانون نیشنل پیپلز کانگرس کی قائمہ کمیٹی کو پیش کر دیا گیا ہے جو کمیٹی کے شروع ہونیوالے چار روزہ دوماہی اجلاس میں مزید غور کیلئے پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :