ایران، چین اور یونان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

پیر 24 اپریل 2017 16:07

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یونان کے وزیر خارجہ نکولس کوزیاس کے مابین ایتھنز میں ملاقات ہوئی جس میںدوطرفہ تعلقات سمیت خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ یونان میں منعقد ہونے والی قدیم تہذیب کی عالمی کانفرنس سے دوطرفہ تعاون کو فروغ اور عالمی برادری کے درمیان باہمی مشاورت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے یونان میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات بالخصوص علاقائی امور اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نے اس موقع پر یونان کی جانب سے عالمی قدیم تہذیبوں کی کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی حکمت عملی سے عالمی برادری کو قریب لانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوں نے عالمی برادری اور قدیم تہذیب ممالک کے درمیان باہمی مکالمے اور مشاورت پر زور دیا۔ ظریف نے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دے۔ اس موقع پرچین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان انسانی معاشرے کے موجودہ مسائل کے حل کے لئے باہمی تعلقات نہایت اہم ہیں اور منعقد ہونے والی قدیم تہذیب کی عالمی کانفرنس اس سلسلے میں ایک اچھا حل ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :