بھارت میں مائو باغیوں کا پیرا ملٹری فورسز کے کمانڈوز پر حملہ ،26 اہلکار ہلاک،6شدید زخمی

پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار چھتیس گڑھ میں ضلع سکما میں سڑک پر کام کرنے والے ملازمین کی سیکیورٹی پر تعینات تھے،حکام

پیر 24 اپریل 2017 23:29

رائے پور/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)بھارت کے وسطی علاقے میں تازہ اندرونی تنازع کے دوران مبینہ ما باغیوں نے پیرا ملٹری فورسز کے کمانڈوز پر حملہ کرکے 26 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار ریاست چھتیس گڑھ میں ضلع سکما میں سڑک پر کام کرنے والے ملازمین کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

پولیس ترجمان بھگوت سنگھ نے بتایا کہ اب تک ہماری معلومات کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 26 اہلکار ما باغیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس ترجمان نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تصدیق نہیں کی کہ حملے میں 6 کمانڈوز شدید زخمی بھی ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ 'ہماری ایک ٹیم جائے وقوعہ پر تعینات کردی گئی ہے اور ہمیں اس حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد مل جائیں گی'۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وسطی اور مشرقی ہندوستان کے جنگلات میں ما باغیوں اور حکومت کے درمیان مسلح کشیدگی طویل عرصے سے جاری ہے۔گذشتہ ماہ ما باغیوں نے اسی ریاست میں ایک قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس میں پیراملٹری پولیس کے 11 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ ما باغی، جن کا کہنا ہے کہ وہ قبائلی افراد اور بے زمین کسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، کے ممکنہ طور پر اخراجات بھتہ وصولی سے پورے ہوتے ہیں۔

ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے ما باغیوں کی بغاوت کو ملک کی داخلی سیکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ غریبوں کے لیے زمین، نوکری اور دیگر حقوق کے لیے لڑرہے ہیں۔واضح رہے کہ ما باغی بھارت کی کم سے کم 20 ریاستوں میں سرگرم ہیں، جن میں چھتیس گڑھ، آڑیسہ، بہار، جھارکھنڈ اور مہاشٹرا کی ریاستیں سر فہرست ہیں۔ہندوستان میں 1960 سے جاری ما باغیوں کی بغاوت میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ناقدین نے حکومت کی جانب سے ما باغیوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال پر تنقید کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ اس تنازع کو بہتر گورنس اور خطے میں ترقی کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :