چینی صدر کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، سفارتی وسائبر سلامتی پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق

عالمی صورتحال میں تیز ی سے تبدیلیاں آرہی ہیں ،جلد از جلد سفارتی وسائبر سلامتی ، معیشت،قانونی نفاذ اور ،سماج و ثقافت سمیت چار اعلیٰ سطحی مذاکرات شروع کیے جائیں،فریقین کو طے شدہ اتفاق رائیکے مطابق تعلقات کو فروغ اور دونو ممالک کے متعلقہ اہلکاروں کو ٹرمپ کے دورہ چین کی تیاری کرنی چاہیے،چینی صدر چینی عوام کا احترام کرتا ہوں،میں دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی پر مطمئن ہوں، آپ کے ساتھ دو بارہ ملاقات اور دورہ چین کی توقع رکھتا ہوں، امریکی صدر

پیر 24 اپریل 2017 15:51

بیجنگ/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کر کیجزیرہ نما کوریا کے مسلے پر تبادلہ ء خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی صورتحال میں تیز ی سے تبدیلیاں آرہی ہیں چین اور امریکہ کو طے شدہ اتفاق رائے کو حقیقی بناتے ہوئے تعلقات کو فروغ ، اور ،متعلقہ اہلکاروں کو (آپ)ٹرمپ کے دورہ ء چین کیلئے تیاری کرنی چاہیے،جلد از جلد سفارتی سلامتی ، جامع معیشت،قانونی نفاذ اور سائبر سلامتی،سماج و ثقافت سمیت چار اعلی سطحی مذاکرات شروع کیے جائیں،ٹرمپ نے کہا میں دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی پر مطمئن ہوں، چینی عوام کا احترام کرتا ہوں، آپ کے ساتھ دو بارہ ملاقات اور دورہ ء چین کی توقع رکھتا ہوں۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں شی نے کہا کہ اپنے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد حال ہی میں فون پر ہمارے درمیان اہم اتفاق رائے پایا گیا ہے، جس کو دونوں ممالک کے عوام اور عالمی برادری کی جانب سے اہمیت دی گئی ہے۔اس وقت عالمی صورتحال میں تیز ی سے تبدیلیاں آرہی ہیں۔

چین اور امریکہ کے قریبی روابط سے اہم مسائل پر تبادلہء خیال کرنا ایک اہم بات ہے۔انہوں نے زور دیا کہ چین اور امریکہ کو طے شدہ اتفاق رائے کو حقیقی بناتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو مضبوط بنانا چاہیے۔فریقین کے متعلقہ اہلکار وں کو روابط اور تعاون سے رواں سال ٹرمپ کے دورہ ء چین کیلئے تیاری کرنا چاہیے۔اور جلد از جلد سفارتی سلامتی ، جامع معیشت،قانونی نفاذ اور سائبر سلامتی،سماج و ثقافت سمیت چار اعلی سطحی مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ معاشی و تجارتی، قانون کے نفاذ،انٹرنیٹ، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیا جائے گا اور عالمی و علاقائی امور پر تبادلے کو مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید پیش رفت حاصل ہو سکے۔ اس موقع پرصدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ دنوں ، میں نے (آپ)چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ امریکہ میں کامیاب ملاقات کی۔ میں دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی پر مطمئن ہوں۔اور چینی عوام کا احترام کرتا ہوں۔اہم امور پر دونوں ممالک کے درمیان روابط بر قرار رکھنا بہت اہم ہے۔میں آپ کے ساتھ دو بارہ ملاقات اور اپنے دورہ ء چین کے حوالیسے توقع رکھتا ہوں۔دونوں صدور نے جزیرہ نما کوریا کے مسلے پر تبادلہ ء خیال بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :