ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3882میگاواٹ،کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، خواجہ محمد آصف کا دعویٰ

24اپریل کو بجلی کی طلب17330میگاواٹ رہی جبکہ 13448میگاواٹ پیدا کی گئی ،وزیرپانی وبجلی کا ٹوئٹر پیغام

پیر 24 اپریل 2017 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)وزیرپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3882میگاواٹ ہے ،ملک میں کسی بھی جگہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیرپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پیر کو رات8بجے کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق بجلی کی طلب 17330میگاواٹ تھی جبکہ 13448میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور بجلی کا شارٹ فال 3882میگاواٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی جگہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :