پسنی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید

پیر 24 اپریل 2017 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی سیکورٹی فورس کی گاڑی پر فائرنگ ایک اہلکار شہید ایک زخمی ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق پیر کی شب گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے کلاں کانچ میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ناصر علی موقع پر شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں امجد شدید زخمی ہوگیا شہید اور زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا واقعے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویزاور سیکورٹی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔