صو با ئی حکو مت کے تر قیا تی منصو بوں کی تکمیل کی رفتار تسلی بخش ،نئے منصوبوں پر کا م کا آغاز ،عوامی مسائل کے حل کیلئے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان کا مو زانہ اگر سا بقہ حکو مت کے پا نچ سالہ کا رکر دگی کیا جا ئے تو دودھ کا دودھ پا نی کا پا نی ہو جا ئیگا

اخباری بیانات سے بد دلی پھیلانے والوں نے اپنے اداروں میں اقرباء پروری کے کلچر کوپروان چڑھایا تھا صو با ئی وزیرترقیات و منصوبہ بندی اقبال حسن کا بیان

جمعہ 28 اپریل 2017 00:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) صو با ئی وزیراطلاعات ،ترقیات و منصوبہ بندی قبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ کی قیا دت میں تر قی کی راہ پر گامزن ہے اور خوشحالی کے منازل طے کر رہا ہے،صو با ئی حکو مت کے دو سالوں کے دوران تر قیا تی منصو بوں کی تکمیل کی رفتار بے حد تسلی بخش ہے، نئے منصوبوں پر کا م کا آغاز اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان کا مو زانہ اگر سا بقہ حکو مت کے پا نچ سالہ کا رکر دگی کیا جا ئے تو دودھ کا دودھ پا نی کا پا نی ہو جا ئے گا ،جب سے خطے میں مسلم لیگ ن کی حکو مت قائم ہو ئی ہے تب سے گلگت بلتستان میں تر قیا تی کا م تیزی سے جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کوجاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخا لفین گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت اور خطے میں تر قیا تی منصو بوں کی بروقت تکمیل اور سی پیک جیسے گیم چینجر منصو بے پر تیزی سے عملد ر آ مد سے خوفزدہ ہی ، صو با ئی حکو مت پر تنقید کر نیوا لے افراد کا ایجنڈہ سب پر واضح ہے ، اخباری بیانات کیذریعے بد دلی پھیلانے والے افراد نے اپنے دور حکومت میں اداروں میں بے جا مداخلت اور اقرباء پروری کے کلچر کوپروان چڑھایا تھا۔

لیکن صو با ئی حکو مت اپنی شفافیت اور تیز رفتاری سے ان مخا لفین کو بھر پور جوا ب دے رہے ہیں، حکومت کا عزم سب کے سامنے واضح ہے اور آنے والے سالوں میں گلگت بلتستان میں کئی میگا منصوبوں کی بدولت برپا ہونے والے انقلاب سے خطے میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔