یوسف رضاگیلانی پرتوہین عدالت کیس میں 5سال نااہلی کی مدت ختم ہوگئی

آصف علی زرداری نے اگلے انتخابات لڑنے کی ہدایت کردی

جمعہ 28 اپریل 2017 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی پرتوہین عدالت کیس میں 5سال نااہلی کی مدت ختم ہوگئی ہے ،آصف علی زرداری نے اگلے انتخابات میںیوسف رضاگیلانی کوالیکشن لڑنے کی ہدایت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزسابق صدرآصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کوٹیلی فون کیااورتوہین عدالت میں نااہل ہونے کی 5سالہ مدت ختم ہونے پرمبارکباددی ۔

آصف علی زرداری نے یوسف رضاگیلانی کوکہاکہ آپ کی ہمیں ضرورت ہے ،ہم مل کرکام کریں گے ۔آصف علی زرداری نے یوسف رضاگیلانی کوآئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی بھی ہدایت کی ،یوسف رضاگیلانی سے گفتگومیں کہاکہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری سیاسی جج تھا،جبکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزادی عدلیہ کیلئے کوشش کی ہے ۔(یاسرعباسی)