وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس،پاناماکیس اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیر اعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ، اپوزیشن کے احتجاج پر بھر پور جواب دیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ ، عمران خان کے خلاف توہین عدالت مقدمہ اور ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا بھی فیصلہ پاناماکیس کے فیصلے کے بعد پیداہونیوالی صورتحال پرمشاورت، عمران خان کی10ارب روپے کی پیش کش کادعویٰ مسترد،عمران جھوٹ بول کرآرٹیکل62اور63 کے تحت نااہل ہوسکتے ہیں،قانونی ماہرین کی رائے،ہمیشہ خودکوعدالت اورعوام کیسامنے احتساب کیلئے پیش کیا،وزیراعظم نوازشریف کی گفتگو

جمعرات 27 اپریل 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی صورت استعفی نہیں دیں گے اور اپوزیشن سے اسی کی زبان میں نمٹا جائے گا جبکہ عمران خان کی10 ارب روپے کی پیش کش کا دعویٰ بھی مستردکیاگیا اور عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سوشل میڈیا کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت حکومتی قانونی ٹیم کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہائوس میں ہوا ، اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اپوزیشن کو اسی کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی صورت استعفی نہیں دیں گے اور استعفی کا مطالبہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، اجلاس مٰں قانونی ماہرین نے وزیراعظم نوازشریف کوعمران خان کے 10ارب روپے الزامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،قانونی ماہرین نے وزیراعظم کوعمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کامشورہ بھی دیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے 10ارب روپے آفر کرنے کے الزامات پر عمران خان کے خلاف ہتک کا دعوی دائر کیا جائے گا جبکہ ججز سے متعلق توہین آمیز رویے اور بیانات پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا ، اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپوزیشن کو بھر پور جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا کو مزید مستحکم کیا جائے گا ، اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ حکومت کے حامی وکلاء میں فینڈز تقسیم کیے جائیں گے تا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے مزید بہتر طور پر نمٹا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکائ اجلاس نے کہا کہ بہتان تراشی اور الزامات عمران خان کاوطیرہ ہے،عمران جھوٹ بول کرآرٹیکل62اور63 کے تحت نااہل ہوسکتے ہیں،تاہم عمران خان الزامات لگاکرعدالتوں سمیت ہرجگہ غلط ثابت ہوئے۔اس موقعہ پروزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمیشہ خودکوعدالت اور عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا،جھوٹ اور بہتان ہمیشہ ناکام ہواہے،جھوٹے الزام لگانے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی، آئندہ بھی ہو گی اور حکومت جے اآئی ٹی میں اپنا بھرپور دفاع کرے گی۔ میٹنگ میں پانامہ کیس پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔۔۔