کرم ایجنسی بم دھماکے کے جاں بحق 14افراد کو سپرد خاک کردیاگیا

جمعرات 27 اپریل 2017 23:59

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)کرم ایجنسی بم دھماکے کے جاں بحق چودہ افراد کو سپرد خاک کیا گیا ، دھماکے میں ایک خاندان کے چار ، دوسرے خاندان کے تین اور دو خاندانوں کے دو دو افراد حان بحق ہوگئے ہیں ، دھماکے کے خلاف تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔گذشتہ روز کرم ایجنسی میں گاڑی پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار بچوں اور پانچ خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جنہیں اپنے علاقے گودر کے قبرستانوں میں سپردخاک کیا گیا اس افسوس ناک واقعے کے خلاف پاراچنار میں تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے اور مرکزی امام بارگاہ میں ختم قرآن کا بھی اہتمام کیا گیا۔

گذشتہ روز گاڑی پر ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 28 سالہ ڈرائیور ثمین علی ، 35 سالہ بھابھی وسیلہ ، نو سالہ بھتیجی ثمینہ اور 25 سالہ چچاذاد قائد حسین شامل ہیں جبکہ دوسرے خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 65 سالہ مراد علی ، بیٹی بخت نسائ اور چھ ماہ کی کمسن نواسی مریم بی بی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح دو خاندانوں کے دو دو افراد دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ وسطی کرم کا علاقہ گودر ایک پسماندہ علاقہ ہے اور علاقے کے قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ پچاس سال سے وہ روڈ کی پختگی کا مطالبہ کررہے ہیں مگر روڈ کی پختگی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :